لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جواب دینے کے بجائے اُن کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں گا۔
لاہور میں طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کے موقع پر وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ دس ارب روپے کی پیش کش کا الزام ثابت ہو جائے تو قیامت تک معاف نہ کریں، ورنہ عدالت عظمیٰ سے اپیل ہو گی کہ الزام لگانے والے کے خلاف صادق اور امین کا فیصلہ کریں۔
پڑھیں: ’’ پاناما معاملے پر خاموش رہنے کے لیے 10 ارب کی پیش کش ہوئی، عمران خان ‘‘
شہباز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ معصوم نہیں بڑے شاطر ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومتیں سترہ سالوں میں نیلم جہلم پاور پلانٹ مکمل نہیں کر سکیں لیکن ہماری حکومت نے بھکی پاور پلانٹ کو اٹھارہ ماہ میں مکمل کر دکھایا۔
مزید پڑھیں: ’’ عمران خان کو 10 ارب والی بات نہیں کرنی چاہیے تھی، اسد عمر ‘‘
یاد رہے عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاناما کیس پر خاموشی اختیار کرنے کے لیے شہباز شریف کے قریبی ساتھی اُن کے پاس 10 ارب روپے کی پیش کش لے کر آئے جسے انہوں نے ٹھکرا دیا۔