اشتہار

بھارت میں گوشت کی ڈش نہ ہونے پر دلہا کا شادی سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک دلہا نے اس وقت شادی سے انکار کردیا جب اسے علم ہوا کہ شادی کے کھانے میں تمام ڈشز سبزی کی ہیں اور ان میں گوشت شامل نہیں۔

یاد رہے کہ اتر پردیش کے نئے انتہا پسند وزیر اعلیٰ ادیتیہ ناتھ یوگی اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی ریاست میں گائے کے گوشت کی خرید و فروخت اور اس کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کرچکے ہیں۔

گوشت پر پابندی کی وجہ سے ریاست میں گوشت کی قلت پیدا ہوگئی ہے اور اکا دکا دکانوں پر دستیاب گوشت کی قیمت آسمان کو چھو رہی ہے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: اتر پردیش میں ہر قسم کے گوشت پر پابندی

بھارتی میگزین کی رپورٹ کے مطابق دلہن کا خاندان گوشت کی قیمت ادا کرنے کی سکت نہیں رکھتا تھا چنانچہ انہوں نے شادی میں سبزی سے بنی ہوئی ڈشز پیش کرنے کا فیصلہ کیا اور نتیجہ یہ نکلا کہ دلہا نے شادی سے ہی انکار کردیا۔

تاہم اسی وقت مہمانوں میں شامل ایک شخص نے آگے بڑھ کر دلہن سے شادی کی پیشکش کر ڈالی جسے فوری طور پر منظور کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ اتر پردیش میں گوشت کی فروخت پر پابندی کے بعد نہ صرف گوشت کی دکانوں کو جلایا گیا، ان میں توڑ پھوڑ کی گئی بلکہ گوشت کے لیے گائے لے جانے والے افراد کو شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں