جمعرات, جنوری 9, 2025
اشتہار

وزیراعظم جے آئی ٹی میں اجمل پہاڑی کی طرح کھڑے ہوں گے، افتخارچوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر : سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری نے کہا وزیراعظم جے آئی ٹی میں اجمل پہاڑی کی طرح کھڑے ہوں گے، دوججز نے کہہ دیا نوازشریف صادق اور امین نہیں رہے۔

سکھر میں سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ڈسٹرکٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے کہا جےآئی ٹی کے بعد نوازشریف اجمل پہاڑی کی طرح کھڑے ہونگے، ہر جگہ سےآواز بلند ہورہی ہے، نواز شریف استعفیٰ دو، 2 ججز نے واضح کہا نواز شریف صاد ق اور امین نہیں۔

افتخار چوہدری نے کہا کہ لوٹنے اور بچوں کے لئے دولت بنانے والے رہنما رہزن ہوتے ہیں، عہد کرنا چاہئے کرپشن اور ملک لوٹنے والوں کو ووٹ نہیں دیں گے۔

- Advertisement -

سابق چیف جسٹس کا 12 مئی کے حوالے سے کہنا تھا کہ 12 مئی کے واقعہ کا مقدمہ مختلف اوقات میں زیرِ سماعت رہا، 12مئی کے شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، وسیم اختر نے اعترافی بیان میں بتایا کس کا ہاتھ تھا۔

۔بانی ایم کیوایم پر تنقید کرتے ہوئے افتخار چوہدری نے کہا کہ آج بانی ایم کیوایم کا ملک میں نام و نشان تک نہیں، وہ لندن میں منہ چھپائے بیٹھا ہے اور ساتھیوں نے گروپ بنالیے۔

یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاناما فیصلے کے بعد وزیراعظم صادق اور امین نہیں رہے، مقدمے میں نواز شریف ہار گئے وہ مستعفی ہوجائیں۔


مزید پڑھیں : نواز شریف صادق اور امین نہیں رہے، مستعفی ہوجائیں، افتخار چوہدری


افتخار محمد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم بطور ممبر اوروزیراعظم اپنا تشخص برقرار نہیں رکھ سکتے، پانامہ فیصلے میں پانچ میں سے دو ججز نے پٹیشن کی استدعا تسلیم کرلی، سپریم کورٹ کے تین ججز نے وزیر اعظم کو کلین چٹ نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ ججز نے قطری خطوں کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا، انصاف ہونا چاہیےاور انصاف ہوتا نظر بھی آنا چاہیے، کیا وزیر اعظم کے ہوتے ہوئے جے آئی ٹی آزادانہ فیصلہ کرسکتی ہے؟

سابق چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ جو شخص صادق و امین کی تعریف پرپورانہیں اترتا وہ آزادانہ تحقیقات کیسے کرنے دے گا۔ وزیر اعظم جے آئی ٹی کی آزادانہ تحقیقات میں سب سے بڑ ی رکاوٹ ہیں، اصغرخان کیس کا حشر آپ سب کے سامنے ہے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں