جمعرات, جنوری 9, 2025
اشتہار

وزیراعظم نے معافی نہ مانگی تو ہم بھی مریم پر حملہ کریں گے، شیریں مزاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے تحریک انصاف کی خواتین کارکنوں پر تنقید کے بعد پی ٹی آئی رہنما سراپا احتجاج بن گئے، شیریں مزاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے معافی نہ مانگی تو ہم بھی ان کی بیٹی پر تنقید کریں گے۔

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی خاتون رہنما شیریں مزاری نے کہا کہ وزیراعظم کا خواتین سے متعلق اس طرح کا بیان شرم کی بات ہے، سچ میں نوازشریف کا ذہنی توازن خراب ہوگیا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم تحریک انصاف کی خواتین کی بے عزتی پر قوم سے معافی مانگیں، نوازشریف نے معافی نہ مانگی تو ہم چپ کرکے نہیں بیٹھیں گے، شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون کی ذہینت ہی خواتین کے خلاف ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے تنبیہ کی کہ اگر نواز شریف نے معافی نہ مانگی تو ہم بھی چپ نہیں بیٹھیں گے، نوازشریف کی بھی بیٹی ہے ہم بھی پھر اٹیک کریں گے اور اس کا آغاز مریم نواز سے کریں گے، بولنے کو ہمارے پاس بھی بہت کچھ ہے، نوازشریف کے اس بیان کو پارلیمنٹ میں اٹھایا جائے گا۔

وزیر اعظم کا بیان غیر مناسب ہے، شرمیلا فاروقی 

اے آر وائی نیوزسے گفتگو میں پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا کہ وزیراعظم کا خواتین سے متعلق اس طرح کی بات کرنا غیرمناسب ہے، خواتین کا کسی بھی تحریک کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ہوتا ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا منتخب وزیراعظم کو کسی بھی جماعت کی خواتین کارکنان کو تنقید کا نشانہ بنانا غیرمناسب نہیں ہے؟ انہوں نے کہا کہ ایساماحول ہوگیا ہے خواتین کو بے جا تنقید کانشانہ بنایا جارہا ہے، خواتین سیاسی کارکنوں کو بھی احترام سے دیکھناچاہئے۔


مزید پڑھیں : کل جلسے میں سب نے دیکھا بہنیں وہاں کیا کر رہی تھیں، نواز شریف


وزیر اعظم مریم کی طرح قوم کی بیٹیوں کا بھی احترام کریں، فواد چوہدری


علاوہ ازیں ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کا اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد وزیراعظم پر بدحواس سوار ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی خواتین سےمتعلق تقریرکی مذمت کرتےہیں، وزیراعظم نےشاید اپنی صاحبزادی کو سیاست الگ ہونے کا مشورہ دیا، نواز شریف قوم کی بیٹیوں کا بھی مریم نوازکی طرح احترام کریں۔

پہلے بھی کہا تھا کہ غیراخلاقی گفتگو کی سرپرستی وزیراعظم ہاؤس سےہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کواب اخلاقی طورپرعہدے سےالگ ہوجانا چاہئیے، نوازشریف کو صرف ہتھکڑی لگنے کی دیر ہے باقی تو سب ثابت ہوچکا۔

ڈان لیکس کے حوالے سے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے بھی قوم کوبتا دیا کہ نوازشریف دروغ گو ہیں،وزیر اعظم کی کابینہ خود اپنے راستے منتخب کرنےلگ گئی ہے۔


واضح رہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے اوکاڑہ میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے گزشتہ روز ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں خواتین کی موجودگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ کل کے جلسے میں بہنیں وہاں کیا کررہی تھیں؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں