لاہور : ایف آئی اے نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں قائم ایک گھر پر چھاپہ مار کر غیرقانونی طور پر گردوں کی پیوند کاری میں ملوث گروہ کو گرفتار کرلیا، گرفتارشدگان میں گردہ عطیہ کرنے والے دو افراد بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے لاہور کی ایک نجی سوسائٹی میں قائم ایک گھر پر چھاپہ مار اجہاں غیرقانونی طورپرگردوں کی پیوندکاری کی جارہی تھی، مذکورہ گھر میں یہ کام کافی عرصے سے جاری تھا۔
کارروائی کے دوران گروہ کے دو ڈاکٹروں کوگرفتارکیا گیا ہے، گرفتار شدگان میں ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن پنجاب کےجنرل سیکرٹری ڈاکٹرالتمش بھی شامل ہے، دوسرے ڈاکٹر کی شناخت ڈاکٹر فواد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دو ڈونرز کو بھی پکڑ لیا گیا۔
پیوند کاری کرانے والے دو غیرملکی مریضوں اور دو ڈونرز کو ایمبولینس کے ذریعے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے جائے وقوعہ سے پلیٹ میں پڑےایک گردے کوبھی قبضےمیں لےلیا۔
ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے ڈاکٹرزغیر قانونی طو رپرغریب افراد کے گردے نکال کرغیرملکیوں کو مہنگے داموں فروخت کرتے اورغیر قانونی پیوند کاری کا دھندہ کرتے تھے۔