اشتہار

دنیا کا سب سے چھوٹا 4 جی موبائل

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: امریکی کمپنی نے دنیا کا سب سے چھوٹا 4 جی سپورٹڈ اسمارٹ فون متعارف کرادیا۔

تفصیلات کے مطابق جیلی نامی کمپنی نے چھوٹے سائز کا موبائل فون متعارف کروادیا جس کی اسکرین محض 2.45 انچ جبکہ اس کی مجموعی لمبائی 3.6 انچ اور چوڑائی 1.7 انچ پر مشتمل ہے۔

- Advertisement -

جدید دور کے باوجود کمپنی کی جانب سے متعارف کروایا گیا یہ فون بظاہر ننھا سا ہے مگر اس میں اینڈرائیڈ نیوگیٹ آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے جو فورجی سپورٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

دوسرے موبائل سے اگر اس کا موازنہ کیا جائے تو اس کی لمبائی شہادت کی انگلی کے برابر ہے اور یہ آسانی سے ہتھیلی میں فٹ آجاتا ہے، اسی وجہ سے موبائل فون میں موجود ایپس دیگر فونز کے مقابلے میں چھوٹی دکھائی دیتی ہیں۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اُن کا یہ فون دیگر اسمارٹ فون کی طرز پر کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے کیونکہ اس میں 1 جی بی ریم جبکہ میموری 8 جی بی ہے، موبائل کا پراسیسر جدید فون کی طرح 1.1 گیگا ہرٹز پر ہے اور اس میں ڈوئل کیمرہ، دو سمیں لگانے کے لیے سلاٹ کے ساتھ طاقتور بیٹری بھی دی گئی ہے۔

جیلی کمپنی کی جانب سے اس فون کو اگلے ماہ باقاعدہ فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا جس کی قیمت 59 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

ویڈیو دیکھیں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں