ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

راولپنڈی میں فورسزکی کارروائی، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی کے علاقے واہ کینٹ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی میں 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ شیخو پورہ میں موٹر وے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کے خفیہ خانوں سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

ملک بھر میں آپریشن رد الفساد جاری ہے اور دہشت گردوں کے خلاف گھیرا روز بروز تنگ کیا جارہا ہے۔

راولپنڈی واہ کینٹ میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کی۔ مقابلے کے دوران 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانے سے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد ہوا۔ ہلاک مبینہ دہشت گردوں کی شناخت صفت اللہ، محمد عباس کے نام سے ہوئی۔

مبینہ دہشت گرد محمد عباس چارسدہ روڈ کے علاقے میں رہائش پذیر تھا۔

دوسری جانب موٹر وے پولیس نے شیخو پورہ کے قریب کارروائی کی۔ کارروائی میں ایک کار کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

موٹر وے پولیس کے مطابق کار اسلام آباد سے لاہور جا رہی تھی۔ پولیس کی کارروائی کے بعد ملزمان کار چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں