پیر, مئی 19, 2025
اشتہار

پاک فوج پر لاشوں کی بے حرمتی کا الزام جھوٹ ہے، خواجہ آصف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کا پاکستان پر ایل او سی پار کرنے کا الزام بے بنیاد ہے، سیاسی مقاصد کے لیے کشیدگی کو ہوا دینا قابل مذمت عمل ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ایل او سی پار کرنے کا بے بنیاد الزام عائد کرنا اصل میں کشمیر کی صورتحال سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے الزامات پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا ہیں، بے بنیاد الزامات کا مقصد ماحول خراب کرنا ہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا  کہ پاک فوج پیشہ وارنہ اعلیٰ معیار کو برقرار رکھا ہے، ایل او سی کی خلاف ورزی اور لاشوں کے عضو کاٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوا۔

اسی ضمن میں آئی ایس پی آر نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور بھارتی فوجیوں کی لاشوں کی بے حرمتی کے بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک آرمی پیشہ ور فورس ہے جو کسی بھی سپاہی کی بےحرمتی کا سوچ بھی نہیں سکتی۔

کسی لاش کی بےحرمتی نہیں کرسکتے، آئی ایس پی آر

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں