جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

کم جونگ ان سےملنا میرے لیےاعزاز کی بات ہوگی‘ڈونلڈٹرمپ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کاکہناہےکہ شمالی کوریا کےسربراہ کم جونگ ان سے ملاقات اعزاز کی بات سمجھیں گے۔

تفصیلات کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو کےدوران کہاکہ اگر حالات سازگار ہوتو میں کم جونگ ان سے ملاقات کرتا اور یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہوتی۔

اس سےقبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاکہنا تھاکہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ مشکل وقت سے نمٹنے والے ہوشیار رہنما ہیں۔


شمالی کوریا کےسربراہ کم جونگ ان ہوشیار رہنماہیں‘ڈونلڈٹرمپ


ڈونلڈٹرمپ کاکہناتھاکہ میں جانتا ہوں کہ بہت سے لوگوں نے ان سے اقتدار چھیننے کی کوشش کی اب چاہے وہ ان کے چچا ہوں یا کوئی لیکن انھوں نے اقتدار کو اپنے پاس برقرار رکھا۔

خیال رہےکہ امریکی صدر کی جانب سےیہ بیانات ایک ایسے وقت پر سامنے آئے ہیں جب شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کے حوالے سے امریکی پالیسی حلقوں میں تشویش بڑھ رہی ہے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی جانب سے امریکی صدر کے بیان کےبعد ایک وضاحتی بیان جاری کیاگیاہے جس میں کہا گیا ہےکہ امریکی صدر سے ملاقات کےلیے شمالی کوریا کو بہت سی شرائط کو پوراکرناہوگا۔


شمالی کوریا سےبڑی جنگ چھڑسکتی ہے‘ڈونلڈ ٹرمپ


واضح رہےکہ گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاکہنا تھاکہ شمالی کوریاسے بڑی جنگ بھی چھڑسکتی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں