جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

ڈان لیکس سفارشات میں عائد الزامات بے بنیاد ہیں: طارق فاطمی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم کے سابق معاون خصوصی طارق فاطمی نے ڈان لیکس سفارشات میں عائد الزامات کو بے بنیاد قرار دے کر یکسر مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق معاون خصوصی طارق فاطمی نے فارن آفس کے عملے اور ساتھیوں کے نام خط لکھا جس میں انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس کمیٹی کی سفارشات میں عائد کیے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔

خط میں ان کا کہنا تھا کہ ڈان لیکس رپورٹ میں لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتا ہوں۔ 50 سال تک پاکستان کی خدمت کی، اب ایسے الزامات تکلیف دہ ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈان لیکس پر طارق فاطمی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

طارق فاطمی نے لکھا کہ اپنے کیریئر میں قومی سلامتی سمیت بہت سے حساس معاملات کو ڈیل کیا۔ ہمیشہ پاکستان کی خدمت دیانت اور ایمانداری کے ساتھ سر انجام دی۔

یاد رہے کہ 6 اکتوبر کو انگریزی اخبار ڈان میں صحافی سرل المیڈا کی جانب سے وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس سے متعلق دعویٰ کیا گیا کہ اجلاس میں کالعدم تنظیموں کے معاملے پر عسکری اور سیاسی قیادت میں اختلافات ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈان لیکس کیا ہے؟

خبر پر سیاسی اور عسکری قیادت نے سخت ردعمل دیتے ہوئے قومی سلامتی کے منافی قرار دیا۔

ڈان لیکس کے معاملے پر وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کو ان کے عہدے سے فارغ کیا گیا۔

بعد ازاں ڈان لیکس سے متعلق رپورٹ میں طارق فاطمی اور پرنسل انفارمیشن افسر راؤ تحسین کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی تھی جس کے بعد دونوں کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا گیا۔

رپورٹ کو پاک فوج نے مسترد کرتے ہوئے اسے نامکمل قرار دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں