جمعرات, جنوری 9, 2025
اشتہار

وزیر اعظم کا ایران کے ساتھ تجارتی حجم بڑھانے پر غور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اپنے ایک روزہ دورے کے دوران وزیر اعظم سے ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ معاشی شعبوں میں مشترکہ مفادات کے تحت تعاون کا فروغ چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ تجارتی ہدف 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے اقدامات پر غور کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دو طرفہ تجارتی ہدف 5 ارب ڈالر کے حصول کی کوششیں تیز کرنا ہوں گی۔ دو طرفہ تجارت کے فروغ کے لیے آگے بڑھنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک تجارت، سرمایہ کاری کے لیے تعاون کو فروغ دے سکتے ہیں۔

ملاقات میں وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے وفود کے تبادلے پر اظہار اطمینان کیا۔ انہوں نے ایران کے بارڈر سیکیورٹی گارڈز کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف اور مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ بھی موجود تھے۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم سے ملاقات سے قبل ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے واقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے بھی ملاقات کی تھی۔

مزید پڑھیں: ایرانی وزیر خارجہ  کی چوہدری نثار سے ملاقات

ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ ایران پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، ایران مسلم ممالک کے اتحاد پر یقین رکھتا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا تھا کہ پاکستان کے ایران سے جغرافیائی، مذہبی اور تاریخی تعلقات ہیں۔ بہتر تعلقات کی راہ میں کسی چیز کو حائل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایران سے جغرافیائی، مذہبی اور تاریخی تعلقات ہیں۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی قیادت میں ایران کا اعلیٰ سطح کا وفد ایک روزہ سرکاری دورے پر آج صبح ہی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں