اشتہار

سعودیہ میں شہریوں کو 10 لاکھ مکانات اور قرضے دینے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ حکومت ترقیاتی فنڈ کے ذریعے عوام کو 10 لاکھ مکانات فراہم کرے گی جبکہ کم آمدنی والے افراد کو قرضے بھی دیے جائیں گے۔

عرب میڈیا (العربیہ اور سعودی ٹی وی ) سے گفتگو کرتے ہوئے نائب ولی عہد نے کہا کہ حکومت نرم شرائط کے تحت قرضے یا رئیل اسٹیٹ ترقیاتی فنڈ کے ذریعے شہریوں کو دس لاکھ سے زیادہ مکانات خود تعمیر کر کے فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ مکانوں کی تعمیر کا  منصوبہ کونسل برائے اقتصادی امور اور ترقی کے اہداف کے پروگرامز میں شامل ہے جس کی ابتداء 2017 کے آخر میں شروع کردی جائے گی۔

- Advertisement -

پڑھیں: غیرملکی تارکین کو شاپنگ مالز میں نوکریاں نہ دی جائیں، سعودی حکومت

شہزادہ سلمان نے کہا کہ سعودی حکومت کا ان منصوبوں کو متعارف کروانے کا مقصد 2030 تک معیشت کو مستحکم رکھنا ہے تاکہ ملک میں ترقی کی نئی راہیں ہموار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی منظوری 2016 میں وزارتی کونسل کی جانب سے دی گئی تھی۔

سعودی نائب ولی عہد نے کہا کہ کہ سعودی ویژن 2030ء پر مختلف اوقات میں اور مختلف پروگراموں کے ذریعے عمل درآمد کیا جائے گا۔ اس منصوبے سے ملک میں بے روزگاری کی شرح میں سات فی صد تک کمی کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب: مقامی شہریوں‌ و کمپنیوں‌ کا انکم ٹیکس معاف کرنے کا اعلان

سعودی عرب میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر شہزادہ سلمان نے کہا کہ قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے شہری بہت پریشان ہیں تاہم حکومت کی جانب سے انہیں امداد مہیا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ حکومت علاج و معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں