مظفرآباد: آزاد کشمیر میں مسافروین کھائی میں گرنےسے 8افراد جاں بحق جبکہ 4شدید زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق آزادکشمیر کے ضلع حویلی میں مسافروین کھائی میں گرنے سے7خواتین سمیت 8افراد جان کی بازی ہارگئےجبکہ 4خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔
پولیس حکام کےمطابق متاثرہ وین حالان گاؤں میں ایک شادی کی تقریب سے واپس کہوٹہ آرہی تھی کہ حادثہ پیش آیا۔
خیال رہےکہ حالان گاؤں ضلع حویلی کے ضلعی ہیڈکوارٹر کہوٹہ سے 7 کلومیٹر کے فاصلے پر قائم ہے یہ علاقہ ایل او سی کے قریب واقع ہے۔
ڈپٹی کمشنر کاشف حسین کےمطابق کہوٹہ کے قریب متاثرہ وین اس وقت ڈرائیور سے بے قابو ہوکر 500 فٹ گہری کھائی میں جاگری۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ حادثے کے3زخمیوں کو علاج کےلیے روالا کوٹ میں قائم شیخ خلفیہ بن زیاد النہیان اسپتال جبکہ دیگر کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال حویلی منتقل کیا گیا ہے۔
آزاد کشمیر میں مسافربس کھائی میں جاگری‘5افراد جاں بحق
واضح رہےکہ رواں سال جنوری میں آزاد کشمیر میں ہجیرہ کے مقام پر مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے خاتون اور بچی سمیت 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئےتھے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔