کراچی: خلع مانگنے پر شوہر نے بیوی کی تصاویر فیس بک پر شیئر کرادیں، بیوی کی شکایت پر پولیس نے شوہر کو گرفتار کرلیا۔
اے آر وائی نیوز کے نمائندہ کراچی سلمان لودھی کے مطابق ایک شادی شدہ خاتون اپنے شوہر سے خلع لینا چاہ رہ تھیں، خلع مانگنے پر شوہر نے اپنی بیوی کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیں۔
متاثرہ خاتون نے عزیز بھٹی تھانے میں اپنے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرادیا جس پر پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اپنی بیوی پر تشدد بھی کرتا تھا اس حوالے سے باضابطہ طور پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا ہے۔