سیالکوٹ:پاکستان تحریک انصاف آج شہراقبال سیالکوٹ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان جلسےسے خطاب کریں گے۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف سیالکوٹ کےجناح اسٹیڈیم میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے علاوہ پارٹی کےدیگر مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔
جلسہ گاہ میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ ڈی جے ولی سنزمیوزک کے ذریعے پی ٹی آئی کے کھلاڑیوں کا لہو گرمائیں گے۔
ذرائع کےمطابق تحریک انصاف کےآج کےجلسے میں مختلف سیاسی شخصیات کی جانب سے تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان ہے۔
تحریک انصاف کا جلسہ شام 5 بجے جناح اسٹیڈیم میں ہو گا جس میں پارٹی کے مرکزی قائدین اور سیالکوٹ کےرہنما عثمان ڈار خطاب کریں گے۔
سیالکوٹ جناح اسٹیڈیم میں7 مئی کو تاریخی جلسہ ہوگا ،عمران خان
یاد رہےکہ4 مئی کو عمران خان نے کارکنوں کو سیالکوٹ جلسے میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہاتھا کہ عوام کرپٹ وزیر اعظم اور کرپشن کے خلاف کھڑے ہوگئےتو ملک کی تقدیر بدل جائے گی۔
واضح رہےکہ تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان نےاپنےویڈیو پیغام میں کہاتھا کہ ملک نازک دور سے گزرہا ہے7مئی کو کارکنان جناح اسٹیڈیم پہنچ کرجلسے کو تاریخی بنائیں۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں