اشتہار

کراچی میں امن و استحکام کی مکمل بحالی تک آپریشن جاری رہے گا، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کراچی میں امن و استحکام کی بحالی تک آپریشن جاری رہے گا۔

ترجمان  آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کے دورے پر آج  کراچی پہنچے جہاں کور کمانڈر کراچی مرزا شاہد بیگ نے ان کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف کو کراچی کی سیکیورٹی اور آپریشن رد الفساد کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔

- Advertisement -

آرمی چیف قمرباجوہ نے سیکیورٹی کی بریفنگ پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی اور امن و امان کی صورت حال پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ سندھ میں امن کی صورت حال بہتر بنائیں گے اور کراچی میں مکمل امن اور استحکام تک آپریشن جاری رہے گا۔

واضح رہے آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے بعد سے کراچی میں امن بحال ہوا اور لوگوں نے سکھ کا سانس لیا جب کہ اس تسلسل میں رد الفساد آپریشن میں فسادیوں کے قلع قمع اور شہر کو اسلحہ سے پاک بنانے کے لیے خصوصی کارروائیاں جاری ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں