بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

وزیراعظم سے عمان کے وزیرخارجہ یوسف بن علاوی بن عبداللہ کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم نوازشریف سے عمانی وزیرخارجہ یوسف بن علاوی عبداللہ نے ملاقات کی، مانی وزیرخارجہ یوسف بن علاوی عبداللہ نے کہا دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کومزید فروغ دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں عمان کے وزیرخارجہ یوسف بن علاوی بن عبداللہ نے وزیراعظم سے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور دیگراہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،  اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اومان کےساتھ قریبی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ، سلطان قابوس کی قیادت میں اومان ہر شعبے میں ترقی کررہاہے۔

نواز شریف نے کہا کہ دونوں ملکوں میں تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے کے مواقع ہیں، باقاعدگی سےمذاکرات سے تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

- Advertisement -

ملاقات میں عمانی وزیرخارجہ یوسف بن علاوی عبداللہ نے پاکستان کو سماجی و معاشی ترقی کے راستے پر گامزن کرنے پر وزیراعظم محمدنواز شریف کی قیادت کو سراہا ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کی معیشت مستحکم ہوئی اور بنیادی ڈھانچے کی جدید خطوط پر ترقی دی جارہی ہے۔

یوسف بن علاوی عبداللہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کومزید فروغ دیا جائے گا، امن کے فروغ سے مسائل کا حل ممکن ہے۔


مزید پڑھیں : عمان کےوزیرخارجہ اسلام آباد پہنچ گئے


یاد رہے کہ عمان کے وزیرخارجہ یوسف بن علاوی بن عبداللہ پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچے تھے ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز نےایئرپورٹ پر عمانی وزیرخارجہ یوسف بن علاوی بن عبداللہ کا استقبال کیا۔

 

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں