جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

مریم نوازشریف اگلا الیکشن لڑیں گی،عابدشیرعلی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیرمملکت عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ سال 2018 میں مریم نواز عام انتخابات  لڑ یں  گی اور عملی سیاست کا آغاز کرینگی۔

تفصیلات کے مطابق  وزیرمملکت عابد شیر علی نے لیسکو ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  الیکشن دو ہزار اٹھارہ میں ہی ہونگے اور مریم نوازشریف اگلا الیکشن لڑیں گی، 2018 میں لوڈشیڈنگ فری پاکستان ہوگا۔

آصف علی زرداری پر تنقید کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ زرداری نے سندھ اور پاکستان کو لوٹا، اب پھر چوری کے نئے نئے طریقے ڈھونڈ رہے ہیں۔ ہمارے منصوبوں میں ایک روپے کی بھی کرپشن ثابت ہو جائے تو ہر سزا بھگتنے کو تیار ہیں۔ زرداری کو ڈاکٹر کہتا ہوں انہوں نے کرپشن میں پی ایچ ڈی کیا ہے، کرپشن کرنی ہو تو زرداری بن جاتے ہیں، ووٹ مانگنے ہو تو بھٹو  بن جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب عمران خان کا احتساب ہو گا، اسے تلاشی دینا پڑے گی، عمران خان ایک چور کا بیٹا ہے جبکہ نواز شریف ایک مزدور کا بیٹا ہے۔

عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے افتتاحی منصوبے جلسے بن جاتے ہیں جبکہ مخالفین کی جلسیاں ہوتی ہیں۔

کالا باغ ڈیم سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے دور میں کالا باغ ڈیم بن سکتا تھا لیکن چودھری برادران نے اس کی مخالفت کی، کوئی رینٹل پاور منصوبہ نہیں لا رہے، ہمارے دور کے منصوبوں سے جلد بجلی حاصل شروع ہو جائے گی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگا۔


مزید پڑھیں : نوازشریف کے استعفے کی بات کی تو جوتے لگائیں گے،عابد شیر علی


انھوں نے کہا کہ کے پی کے حکومت ایک سال میں کچھ نہیں کرسکتی، عمران خان کئی سال سے قوم، الیکشن کمیشن، سپریم کورٹ سے جھوٹ بول رہے ہیں، الیکشن 2018 میں ہی ہونگے، لوگ  جلسہ نہیں جلسیاں کرتے ہیں، سندھ، کے پی کے میں وسائل  لوٹنے والے، چوروں کا خاتمہ ہوگا۔

اس سے قبل بھی پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تمام برائیوں کی جڑ آصف زرداری ہیں، کرپٹ مافیا کا سربراہ آصف زرداری ہمیں اخلاقیات کادرس دیتا ہے، آصف زرداری کا نام ای سی ایل میں ہونا چاہئے،پتہ نہیں کب بھاگ جائیں۔


مزید پڑھیں : کرپٹ مافیا کا سربراہ آصف زرداری ہمیں اخلاقیات کادرس دیتا ہے، عابد شیر علی


انھوں نے کہا تھا کہ  2018 میں بھی نوازشریف دوتہائی سے حکومت بنائیں گے،  یہ سب لوگ آپس میں مل گئے، ملتے رہیں،  پنجاب کی طرح سندھ کے شہروں کو بھی سنواریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں