اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

شیخوپورہ : کھانا مانگنے پر سفاک مالکن نے بچے کا ہاتھ کاٹ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

شیخوپورہ: سفاک مالکن نے کھانا مانگنے پر بچے کا ہاتھ کاٹ ڈالا، بچے کے والدین اسپتال اور تھانے میں دربدر پھرتے رہے، متاثرہ خاندان انصاف کیلئےعدالت پہنچ گیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں ظلم اور بربریت کی ایک اور داستان سامنے آگئی، زمیندار کی بیوی نے تیرہ سالہ ملازم عرفان کو محض اس لئے اپنی سفاکیت کا نشانہ بنایا کہ بچے کا کہنا تھا کہ بھوکاہوں کام نہیں کرسکتا، پہلےکھانا دے دیں۔

عرفان نے گھاس کاٹنے میں تاخیر کی مالکن کو غصہ آگیا، عرفان نے چارہ کاٹنے سے پہلے کھانا مانگا تھا جس پر طیش میں آکر شفقت بی بی نے ٹوکے میں دھکا دے کر اس کا ہاتھ ہی کاٹ ڈالا، بچے کے والدین نے بتایا کہ ہم زمیندارکے گھر پہنچے تو ہمیں ڈنڈے مار کر باہر نکال دیا گیا۔

- Advertisement -

بچہ اسپتال گیا تو ڈاکٹر نے علاج کی بجائے پولیس کیس قرار دے کرچلتا کردیا، تھانے گئے تو پولیس نے بھی زمیندار کے خلاف رپورٹ درج کرنے سےانکار کردیا، متاثرہ خاندان دربدرٹھوکریں کھانے کےبعدانصاف کے لئےعدالت پہنچ گیا۔

اس حوالے سے علاقہ ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دوسرے ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ بچے کا ہاتھ کٹنے کے بعد مالکن نے عدالت سے عبوری ضمانت لے لی تھی، دوسری جانب اسپتال کے عملے کا کہنا ہے کہ بچے کے والدین بہت ڈرے ہوئے تھے انہوں نے یہ کہا کہ ہمارا بچہ خود ٹوکے پر گرا بس اس کا علاج کردو۔

علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعے کا سختی سے نوٹس لے لیا، انہوں نے آرپی اوشیخوپورہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ہاتھ کاٹنے کےذمہ داروں کو گرفتارکرکے قانونی کارروائی کی جائے۔

شہبازشریف نے کہا کہ متاثرہ لڑکے کوعلاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں، مظلوم خاندان کو ہرقیمت پرانصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں