بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

وزیر اعظم کی اپوزیشن کو زیر تعمیر موٹر وے کا جائزہ لینے کی دعوت

اشتہار

حیرت انگیز

ننکانہ صاحب: وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے منصوبوں کے باعث پاکستان چند سالوں میں ایشین ٹائیگر بن جائے گا۔ مخالفین دیکھیں کہ یہ اکیسیوں صدی کا نیا پاکستان ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف صوبہ پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب میں ایم تھری موٹر وے کے انسپکشن کے لیے پہنچے۔ انسپکشن کے بعد انہوں نے ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آج ترقیاتی منصوبے اپنے مقررہ وقت سے پہلے ہی مکمل ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ترقیاتی منصوبے ملک کو ایشین ٹائیگر بنانے کے لیے ہیں۔ اس کے باوجود مخالفین کو اپنا مشن جاری رکھنا ہے تو جاری رکھیں ہم ان سے گھبرانے والے نہیں۔ ترقی کا یہ سلسلہ سرحدوں کے پار بھی لے جائیں گے۔

- Advertisement -

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ گوادر اور خنجراب میں 2600 کلو میٹر ہائی وے بن رہی ہے۔ ایسے منصوبے 20، 20 سال تک مکمل نہیں ہوتے تھے۔ آج 2 سال میں موٹر وے بن رہے ہیں۔

انہوں نے اپوزیشن پارٹیوں کو دعوت دی کہ وہ آ کر زیر تعمیر موٹر وے کا دورہ کریں۔

وزیر اعظم نے حسب معمول مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹ ڈالی جارہی ہے تاکہ پاکستانی غربت کا شکار رہیں۔ یہ پاکستان کے قیمتی اثاثے ہیں۔ ’قوم کی تقدیر سے مت کھیلو‘۔

انہوں نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، ’سیاست کرو، ان کے منہ سے نوالہ مت چھینو‘۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی وزیر اعظم نے پشاور موڑ تا نیو اسلام آباد ایئرپورٹ میٹرو بس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں