جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

نواز شریف جے آئی ٹی کے فیصلہ تک اقتدار چھوڑ دیں، سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

گجرات : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی قاتلوں اور دہشت گردوں کے لئیے بنائی جاتی ہے، اخلاقیات کا تقاضا ہے کہ نواز شریف جے آئی ٹی کے فیصلہ تک اقتدار چھوڑ دیں، ڈان لیکس کا مسئلہ تین یا چار لوگوں کا نہیں 20 کروڑ عوام کا مسئلہ ہے۔

گجرات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ آج کے جلسہ نے ثابت کر دیا کہ کے گجرات کرپشن والوں کے ساتھ نہیں، پاکستانیوں کے لیے تو ملک کے دروازے بند اور انڈیا کے جندال کے لیے کھول رکھے ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ پنجاب کے حکمران بتائیں کے کشمیریوں کے قاتل اعظم کا تم استقبال کرتے ہو اور سراج الحق کے لیے اسٹیڈیم کے دروازے نہیں کھلتے، انتظامیہ ہمارے پیسوں سے تنخواہ لیتی ہے کسی خاندان کی غلام نہ بنے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ اسٹیٹس کو میں حکمرانوں کے کتے گوشت اور گھوڑے مربہ کھاتے ہیں، حکمرانوں نے عوام کو کرپشن بد امنی اور لوڈ شیڈنگ کا تحفہ دیا۔

سراج الحق نے کہا کہ اگر ملک میں ترقی ہے تو چند خاندانوں کے لئیے ہے ، قانون شکنوں کےگریبان میں ہاتھ ڈالنا ہمیں آتا ہے ، پاکستان چند قومیتوں کا نام نہیں بلکہ نظریہ کا نام ہے ، جے آئی ٹی قاتلوں اور دہشت گردوں کے لئیے بنائی جاتی ہے۔

امیر جماعت اسلامی  نے کہا کہ اخلاقیات کا تقاضا ہے کہ نواز شریف جے آئی ٹی کے فیصلہ تک اقتدار چھوڑ دیں، ڈان لیکس کا مسلہ 3 یاں 4 لوگوں کا نہیں 20 کروڑ عوام کا مسلہ ہے ۔

 سراج الحق نے کہا کہ اس ملک میں سیاسی دہشت گردی ہے جنہوں نے ملک کو یرغمال بنایا ہوا ہے ، نواز شریف 4 سال میں اپنا آپ بنایا قوم کو نہیں بنایا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں