جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

عدلیہ میں سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ انسان میں اللہ کے سوا کسی کا بھی ڈر نہیں ہونا چاہئیے، ان کے پروفیشن میں سیاست کی کوئی گنجائش نہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی سالانہ تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اپنے خطاب میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ اقتصادی ترقی میں آئی کیپ کا کردار بہت اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا چارٹر اکاؤنٹنٹ مضبوط ہوگا تو پاکستان مضبوط ہو گا۔ ون بیلٹ ون روڈ سی پیک منصوبے کے نتیجے میں ملک کی مجموعی پیداوار میں اضافہ کی امید ہے۔ ایسے میں ہمیں مزید پروفیشنل چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی ضرورت ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ آئی کیپ کا شمار اکاؤنٹنگ و آڈٹ کے بہترین انسٹی ٹیوٹ کے طور پر ہوتا ہے۔ تقریب کے اختتام پر چیف جسٹس آف لاہور ہائی کورٹ نے آئی کیپ کے 265 گریجویٹس میں میڈلز اور اسناد بھی تقسیم کیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں