اسلام آباد : ماہ رمضان میں کیلئے وزات پانی بجلی نے لوڈشیئڈنگ کا شیڈول جاری کردیا، جس کے مطابق سحر اور افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق وزارت پانی و بجلی نے رمضان المبارک میں روزہ داروں کی سہولت کیلئے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت سحری افطاراور تراویح کے وقت گھریلو صارفین کو لوڈشیڈنگ سے مستثنٰی قرار دیا جائے گا۔
وزارت پانی وبجلی نے لوڈ مینجمنٹ کیلئے ملکی صنعتوں کو رات کے اوقات میں بجلی کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شام پانچ بجے سے صبح چار بجے تک انڈسٹریز کو بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔
ذرائع کے مطابق انڈسٹری کو بجلی بند کرنے کا فیصلہ عوام کو رمضان میں سہولت دینے کیلئے کیا گیا ہے۔
وزارت پانی و بجلی نے پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیز سے بجلی کے لوڈ کی تفصیلات بھی مانگ لی ہیں۔
دوسری جانب گرمی میں بدترین لوڈ شیڈنگ نے عوام کو بے حال کیاہوا ہے، بجلی کی غیراعلانیہ بندش کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ شہروں میں دس سے بارہ اور دیہی علاقوں میں چودہ سے سولہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ کئی شہروں میں لوگ بجلی کی طویل بندش کیخلاف سراپا احتجاج ہیں۔