لندن: پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے لندن پہنچ گئے‘ کرکٹ کی دنیا کا میگا ایونٹ پہلی جون سے شروع ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سات کھلاڑی لاہور کے علامہ اقبال ائرپورٹ سے لندن کے لئے روانہ ہوئے‘ کھلاڑیوں میں عمراکمل، شعیب ملک، محمدحفیظ، فخرزمان، عمادوسیم، جنیدخان اورفہیم اشرف شامل ہیں۔
احمدشہزاد اچیمپئنزٹرافی میں شرکت کے لئےاٹھارہ مئی کوانگلینڈ جائیں گے۔ کپتان سرفرازاحمدسمیت آٹھ کھلاڑی ویسٹ انڈیزسےانگلینڈپہنچیں گے۔
ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر جیت‘ پاکستان نے تاریخ رقم کردی
یاد رہے کہ بھارت گزشتہ ٹورنامنٹ کا فاتح ہے اورپاکستانی ٹیم کو اپنے روایتی حریف کو شکست دینے کے لیے شدید محنت اور ٹیم ورک کی ضرورت ہوگی۔
یاد رہے کہ ڈومینیکا ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر ویسٹ انڈیز کو ہرانے کا پاکستان ٹیم کا خواب پینسٹھ برس بعد مصباح الحق کی قیادت میں شرمندہ تعیبر ہوا تھا، آخری دن پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کو 101 رنز سے شکست دے دی تھی۔