ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

تحریک انصاف جلسہ: عمران خان کوئٹہ پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ، شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید کے ہمراہ بلوچستان کے دارالحکومت پہنچ گئے جہاں پی ٹی آئی کے صدر سردار یار محمد رند نے اُن کا استقبال کیا، ائیرپورٹ پر موجود رضاکاروں نے کپتان سے کینسر اسپتال بنانے کا مطالبہ کردیا،

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے کل کوئٹہ میں جلسے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی، شیخ رشید، شاہ محمود قریشی اور اسحاق خاکوانی کے ہمراہ کوئٹہ پہنچے۔

ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے آئی سی جے کی جانب سے کلبھوشن کا فیصلہ آنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ممکن ہے یہ میچ بھی فکس کیا گیا ہو‘‘۔

IK-1

کوئٹہ ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ جند جس مقصد کےلیے کوئٹہ آیا وہ اس میں کامیاب ہوگیا، نوازشریف نے ایک بار پھر کوتاہی اور غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے عالمی عدالت انصاف میں بڑا وکیل نہیں بھیجا تاہم وزیر اعظم یہ بھول گئے کہ پاکستانی قوم زندہ ہے اور ہمارا ملک قیامت تک قائم رہے گئے۔

IK-3

عمران خان کی کوئٹہ آمد کے موقع پر آن لائن کے نام سے کام کرنے والے رضاکار بھی ائیرپورٹ پہنچے اور انہوں نے چیئرمین تحریک انصاف سے بلوچستان کے دارالحکومت میں کینسر اسپتال بنانے کی اپیل کی۔ رضا کاروں کے ساتھ موجود بچوں کو دیکھ کر عمران خان اُن کے پاس گئے اور اُن کے ہمراہ کچھ وقت گزارا۔

یاد رہے تحریک انصاف کی جانب سے کل بلوچستان کے دارالحکومت میں جلسہ عام کیا جائے گا جس سے عمران خان سمیت پارٹی کے دیگر قائدین اور اتحادی شیخ رشید احمد بھی خطاب کریں گے۔

قبل ازیں عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے عوام سے کوئٹہ جلسے میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’’جمعے کے روز تحریک انصاف کے جلسے میں بلوچستان کے مسائل اجاگر کیے جائیں گے‘‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں