جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

کراچی : لوڈشیڈنگ سے شہریوں کاجینا محال، ایک ماہ میں بجلی کا 5واں بڑا بریک ڈاؤن

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو ذہنی مریض بنا دیا، گزشتہ رات بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا، جس سے شہر کے مختلف علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔

بجلی کی لوڈشیڈنگ سے کراچی کے شہریوں کا جینا محال ہوگیا ہے، کراچی میں ایک ماہ کے دوران بجلی کاپانچواں بریک ڈاؤن ہوا، جس کے نتیجے میں رات گئے شہر کے مختلف علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔

بریک ڈاؤن سے لیاری کھڈا مارکیٹ، گارڈن ، کھارادر، جوڑیا بازار، بولٹن مارکیٹ، برنس روڈ، اردو بازار، شاہ فیصل کالونی، نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی ، گلشن اقبال اور گلستان جوہر کے چند بلاکس کے مکینوں رات اذیت میں گذاری۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں : کراچی :ٹرانسمیشن لائنیں ٹرپ ہونے سے 11گرڈ اسٹیشن بند، مختلف علاقوں میں بجلی


ذرائع کا کہنا ہے کراچی کو 580میگاواٹ بجلی کی کمی کاسامنا ہے، جس سے مختلف علاقوں میں اعلانیہ وغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق ہے، کسی علاقے میں اضافی یا غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی، مستثنیٰ علاقوں میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی ہے ، لوڈشیڈنگ کا زیادہ سے زیادہ دورانیہ ساڑھے7گھنٹے ہے جبکہ فالٹس حل کرنے کیلئے عملہ علاقوں موجود ہے۔

یاد رہے دو روز قبل بھی کراچی میں ٹرانسمیشن لائنیں ٹرپ ہونے سے گیارہ گرڈاسٹیشن بند ہوگئے تھے، جس کے بعد ایئرپورٹ کی لائٹس آف ہوگئیں، شاہراہ فیصل پر سگنلز بھی بند ہوگئے تھے۔


مزید پڑھیں : کراچی میں بجلی کا تیسرا بڑا بریک ڈاؤن


اس سے قبل بھی کراچی میں ہائی ٹینشن لائن میں ٹرپنگ سے 12گرڈ اسٹیشنوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی، جس کے باعث 90 فیصد شہر تاریکی میں ڈوب گیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں