لندن: آپریشن تھیٹر باکسنگ کا رنگ بن گیا، نجی اسپتال میں آپریشن کے دوران ڈاکٹر اور نرس کے درمیان تلخ کلامی کے بعد شدید ہاتھا پائی شروع ہوگئی۔
برطانوی اخبار کے مطابق انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو چین کے ایک اسپتال کی ہے، جس میں آپریشن تھیڑ میں مریض کی موجودگی کے دوران دو ڈاکٹرز کی آپس میں تلخ کلامی ہوئی جو بعد میں ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔
انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سرجن کی جانب سے غصے کا اظہار کرنے پر مذکورہ نرس نے اپنے دستانے اتار پھینکے اور پھر غصے سے اُس کے منہ پر مُکا رسید کردیا۔
نرس کی جانب سے پہلا حملہ ہونے کے بعد سرجن پاگل ہوگیا اور اُس نے آپریشن تھیٹر کے اندر ہی باکسنگ رنگ بنا ڈالا، مذکورہ خاتون پر تابڑ توڑ مُکے رسید کیے یہاں تک کے وہ زمین پر گر گئی جس کے بعد سرجن کمرے سے باہر چلا گیا۔
ویڈیو دیکھیں
اس پوری لڑائی کے دوران دونوں فریقین کو یہ بھی خیال نہ رہا کہ آپریشن تھیٹر میں مریض بھی موجود ہے، اسپتال کے سی سی ٹی وی کیمرے سے ریکارڈ ہونے والی ویڈیو کو دیکھ کر انتظامیہ نے دونوں افراد کے کارروائی کی۔
برطانوی اخبار کے مطابق لڑائی کا خاتمہ سینئر ڈاکٹرز اور اہل کاروں کی مداخلت کے بعد ہوا، تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون سرجن کی دوست ہیں اور انہوں نے الزام عائد کیا کہ ہدایت نہ ماننے پر یہ تلخ کلامی ہوئی جو بعد میں بہت بڑھ گئی۔