جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

موجودہ حکومت اپنے دور میں کوئی ریلیف نہیں دے سکی، سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اپنے دور میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں دے سکی ہے اور مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے۔

وہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ہرطرف حکومتی ناکامیوں کے چرچے ہیں اور عوام سخت مایوس و پریشان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقتدارمیں رہنے والی پارٹیوں کے ماضی اورحال دونوں داغ دار ہیں اس لیےدینی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پرلانے کی کوشش کررہے ہیں۔

- Advertisement -

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ دینی جماعتوں کا اتحاد پاکستانی قوم کے لیے بڑی خوشخبری ثابت ہو گا اورعوام کے مسائل کے حل اسی اتحاد میں پنہاں ہے۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ ملک کو صاف ستھری اور کرپشن سے پاک قیادت کی ضرورت ہے جو کہ دینی جماعتوں کا اتحاد فراہم کر سکتا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مذہبی جماعتوں کے اتحاد کے لیے کوششیں کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں دیگر جماعتوں کے ساتھ رابطوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

خیال رہے کہ جمعیت علمائے اسلام کے صد سالہ جشن کے موقع پر سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ایم ایم اے کی طرز پر مذہبی جماعتوں کے اتحاد کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں