جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

قصور :اے آروائی نیوز کے نمائندے عبدالرزاق کا قاتل گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

قصور : اے آروائی نیوز کے نمائندے عبد الرزاق کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پتوکی کے علاقے میں تین روز قبل ڈکیتی کی واردات میں مزاحمت کرنے پر اے آر وائی نیوز کے نمائندےعبدالرزاق کو قتل جب کہ مقدر حسین کو زخمی کردیا گیا تھا۔

قصور پولیس نے دعوی کیا ہے کہ اے آر وائی نیوز کے نمائندے کے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کی شناخت رفعت عرف بابا کے نام سے ہوئی ہے اور ملزم رفعت کو اےآروائی نیوز کے زخمی نمائندے مقدرحسین نے بھی پہچان لیا ہے۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق ملزم رفعت سیال کلاں کا رہائشی ہے جسے منڈی عثمان والا سے گرفتار کیا گیا ہے جب کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم گینگ کا سرغنہ ہے جو ضلع میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہے اور قتل، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔

خیال رہے کہ قصور کا متعلقہ علاقہ ڈکیتی کی وارداتوں کے لیے مشہور ہے جہاں اندھیرا چھاتے ہی ڈاکوؤں کا راج ہوجاتا ہے اور ہر آتی جاتی گاڑیوں کو روک کر کھلے عام لوٹ مار کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں