ریاض : وزیراعظم نواز شریف پہلے امریکا عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے تین روزہ سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے ہیں جب کہ دیگرممالک کے سربراہان کی آمد جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف پہلے امریکا عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے 3 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے جہاں ان کا استقبال گورنر ریاض کیا اس موقع پروزیراعظم کے ہمراہ سینئر قانون دان اکرم شیخ ایڈوکیٹ اورعمران خان کے کزن حفیظ اللہ نیازی بھی موجود تھے۔
بعد ازاں وزیراعظم نواز شریف کانفرنس میں شرکت کے لیے کانفرنس پہچے جہاں سعودی فرماں روان شاہ سلمان بن عبد العزیز نے شرکاء کا استقبال کیا اورانہیں نشت تک پہنچایا جب کہ کانفرنس سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی خطاب کررہے ہیں۔