جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

کراچی: سمندر اور حب ندی میں نہاتے ہوئے 7 افراد ڈوب کر جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : بپھرتا سمندر نہانے والے 6 افراد کو نگل گیا، چار افراد کی لاشیں مل گئی جبکہ دو افراد کی لاشوں کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے، حب ندی میں بھی ایک شخص ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں چھ افراد سمندر اور حب ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر زندگی ہار بیٹھے، کراچی کے مختلف ساحلوں پر سمندر میں نہاتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں کے رہائشی چار افراد موت کی آغوش میں جا سوئے، دو افراد کی تلاش تاحال جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق آج صبح گڈانی کے ساحل سے ایک شخص کی لاش ملی جسکی شناخت تجمل حسین کے نام سےہوئی ہے۔ متوفی اورنگی ٹاوٴن کا رہائشی تھا، حب ندی میں بلدیہ اتحاد ٹاؤن کا رہائشی اسامہ نامی نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب گیا تھا، جس کی لاش چند گھنٹوں بعد برآمد ہوئی۔

- Advertisement -

ہاکس بے، سینڈز پٹ کے ساحل پر گذشتہ روز دو نوجوان ریان اور حماد نہاتے ہوئے ڈوب گئے، بہادرآباد کے رہائشی ریان کی لاش گذشتہ روز جبکہ عائشہ منزل کے رہائشی حماد کی لاش آج صبح ہاکس بے کے ساحل سے ملی۔

گذشتہ روز کینپ کے مقام پربھی ایک شخص نہاتے ہوئے ڈوب گیا تھا، جس کی تلاش جاری ہے جبکہ منوڑہ کے قریب ڈوبنے والےعظیم اقبال کی لاش تاحال نہیں مل سکی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں