منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

قوس قزح کے رنگ بکھیرتا گاؤں

اشتہار

حیرت انگیز

جکارتہ : انڈونیشیا کی ایک کچی بستی جہاں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے تھے لیکن صرف دو ماہ کی محنت کے بعد وہاں قوس قزح کے رنگ بکھر گئے۔

کچھ عرصے قبل سلم ایریا کہلایا جانے والا انڈونیشیا کا گاؤں کامپونگ پیلانگی آج سیاحوں میں رینبو ولیج کے نام سے مقبول عام ہو رہا ہے، گاؤں کا یہ رنگ و روپ محض 22 ہزار ڈالر میں تبدیل ہوا۔

مقامی لوگوں اور بلڈرز نے گاؤں کے تمام گھروں ، پلوں اور سرکاری مراکز کو خوبصورت رنگ برنگے پینٹ سے ایسا سجایا کہ گاؤں قوس و قزح کے رنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔

اس گاؤں کی کایا پلٹنے میں ایک اسکول ٹیچر کا کردار اہم رہا، نجی اسکول ٹیچر کے مطابق انہوں نے گاؤں کو رنگ برنگا کرنے کا آئیڈیا مقامی حکومت کو پیش کیا جو فوری طور پر منظور کر لیا گیا۔

دنیا بھر سے سیاحوں کی تعداد میں اضافے سے مقامی آبادی کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوا ہے  جب کہ اس سے قبل کوئی اس بوسیدہ علاقے میں قدم رکھنا بھی پسند نہیں کرتا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں