اشتہار

اسلحہ نہیں خریدا، صنعت کی منتقلی کے معاہدے ہوئے، سعودی وزیرخزانہ

اشتہار

حیرت انگیز

جدہ : سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے اسلحہ کی خریداری سے متعلق تاثر کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان معاہد اسلحہ سازی کی صنعت کی منتقلی سے متعلق ہے۔

امریکا اورسعودی عرب کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے سعودی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ یہ معاہدے شراکت پر مبنی سرمایہ کاری کے زمرے میں آتے ہیں جسے اسلحہ کی خریداری سے موسوم نہیں کیا جائے یہ اسلحہ سازی کی صنعت سے متعلق ہیں۔

ریاض کانفرنس کے میڈیا سینٹر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا امریکی کمپنیوں کے ساتھ ہونے والے معاہدے سعودی عرب کی مستحکم معیشت اور قابل اعتبار ہونے کی علامت ہیں اس لیے غیر ملکی سرمایہ کار سعودی عرب میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

- Advertisement -

*سعودی عرب اور امریکا میں 110 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدوں‌ پر دستخط


سعودیہ وژن 2030 کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ معاشی نظام کی از سرنو تعمیر کر رہے ہیں جس کے جلد مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوجائیں گے اور چوں کہ کسی نظام کے نفاذ کے وقت ایک جز وقتی جمود کا سامان ہوتا ہے لیکن بعد ازاں نطام تیزی رفتاری سے اپنی سمت میں چلنے لگتی ہے۔

اسلحہ سازی کی صنعت کی امریکا سے سعودیہ منتقلی کے حوالے سے سعودی وزیر نے جواب دیا کہ بلیک ہاک ہیلی کاپٹر اور دیگراسلحہ کی صنعت کی منتقلی کی تفصیلات جلد جاری ہوں گی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکا کے ساتھ ہونے والے معاہدوں سے نہ صرف غیر ملکی سرمایہ کاری ہوگی بلکہ اس سے سعودی نوجوانوں کے لیے نئی اسامیاں بھی پیدا ہوں گی۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ وژن 2030 میں یہ وضاحت کی گئی ہے کہ جو معیشت اپنی صنعت برآمد نہیں کرتیں وہ مستحکم نہیں رہتیں اس لیے معیشت کے استحکام کے لیے ضروری ہے کہ سعودی عرب صرف درآمد کرنے والا ملک نہ رہے بلکہ اپنی صنعت برآمد بھی کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں