جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

پاکستانی پہلوان بادشاہ خان نے رائل رمبل مقابلہ جیت لیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان میں بین الاقوامی ریسلنگ کے مقابلے زبردست پذیرائی کے بعد اختتام پذیر ہو گئے جس میں پاکستانی پہلوان بادشاہ خان نے ایونٹ کی سب سے بڑی فائیٹ رائل رمبل جیت لی۔

تفصیلات کے مطابق ملکی تاریخ کے پہلے پروفیشنل ریسلنگ مقابلوں کا آخری دنگل اسلام آباد میں ہوا جسے دیکھنے کے لئے ہزاروں شہری لیاقت جمنیزیم پہنچ گئے۔

شایقین کے زبردست جوش و خروش میں مقابلوں کا آغاز ہوا تو الجیریا کے یاسین عثمانی نے اسکاٹ لینڈ کے ٹینگو ٹم کے خلاف کامیابی حاصل کی جب کہ خواتین کے مقابلوں میں فرانس کی اینجلز بومبیٹا نے آڈرے برائیڈ کو شکست دے کر میدان مار لیا۔

ایونٹ میں پاکستانی ریسلر بادشاہ خان اور برٹس ریسلر ٹائنی آئرن نے بھی حریفوں کو پچھاڑ دیا جب کہ ایونٹ کے سب سے اہم اور آخری مقابلے رائل رمبل میں بادشاہ خان نے تمام غیر ملکی ریسلرز کو چت کر کے ہیوی ویٹ چیمپئین کا ٹائیٹل اپنے نام کرلیا۔

پاکستان میں بین الاقوامی ریسلر کی آمد اور ریسلنگ کے مقابلوں کو جہاں شائقین کی جانب سے سراہا گیا وہیں پاکستان میں کھیلوں کی بین الاقوامی سرگرمیاں بحال ہوئیں اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی آمد نے دنیا کو مثبت پیغام دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں