ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

پی پی رہنما نور عالم خان پی ٹی آئی میں شامل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کی ایک اور وکٹ گرا دی، پی پی رہنما نور عالم خان نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے ایک اور رہنما کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا، قبل ازیں نورعالم خان نے آج جہانگیر ترین اور عمران خان سے ملاقات کی۔

پی پی کے سابق رہنما نور عالم خان نے جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر اُن سے ملاقات کی اور عمران خان کی جدوجہد پر اعتماد کا اظہار کیا اور پی ٹی آئی میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ نور عالم خان کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے اور پیپلز پارٹی سے رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔


مزید پڑھیں : فردوس عاشق اعوان کی تحریک انصاف میں شمولیت


یاد رہے کہ چند روز قبل پیپلز پارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے تحریک انصاف میں غیر مشروط شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان گزشتہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ سے الیکشن لڑا اور اسمبلی کا حصہ بنی تھیں، پی پی نے ان کی پارٹی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے وزارتِ اطلاعات کا عہدہ بھی تفویض کیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں