منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

حسین نواز نے جے آئی ٹی کے اراکین پر اعتراض اٹھا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نوازاوراُن کے ساتھی طارق شفیع نے جے آئی ٹی کے 2 ارکان پراعتراض اُٹھاتے ہوئے سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو درخواست ارسال کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز اور پاناما کیس میں منی ٹریل کے حوالے سے حلف نامہ جمع کرانے والے طارق شفیع نے جے آئی ٹی کے دو اراکین پر اعتراض کا اظہار کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں درخواست جمع کرائی ہے۔

ذرائع کے مطابق حسین نواز اور طارق شفیع نے ایک درخواست کے ذریعے رجسٹرارسپریم کورٹ کواعتراض سے تحریری طورپرآگاہ کردیا ہے جس میں دو اراکین پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

’’پاناما تحقیقات: جے آئی ٹی کے اراکین میں کون کون شامل ہیں؟‘‘

درخواست میں دعوی کیا گیا ہے کہ جےآئی ٹی کے ایک رکن پرویزمشرف کے قریبی ساتھی ہیں جب کہ دوسرے رکن تحریک انصاف کے لیے ہمدردیاں رکھتے ہیں اس لیے دونوں اراکین پرعدم اعتماد ہے۔

حسین نواز اور طارق شفیع نے اپنی درخواست میں اپنے موقف کی تائید میں کہا ہے کہ جےآئی ٹی کے ایک رکن پاکستان تحریک انصاف کے حق میں سوشل میڈیا پر مہم چلاتے ہیں جب کہ دوسرے رکن کے سابق صدر مشرف سے تعلقات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔

حسین نواز اور طارق شفیع کی جانب سے رجسٹرارکوارسال کی گئی درخواست میں بہ طور ثبوت ایک رکن کے سوشل میڈیا کے اسکرین شاٹس جب کہ دوسرے رکن کی سابق صدر مشرف کے تصاویر بھی منسلک کی گئی ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مذکورہ دونوں ارکان پرواضح کیا جائے کہ تفتیش میں خلاف قانون اور ضابطہ اخلاق کے منافی کوئی اقدام نہ کریں اور تحقیقات کے دوران سیاسی وابستگی سے بالاتر رہا جائے جب کہ یہ درخواست پاناما کیس عملدرآمد بینچ کے سامنے مزید غورکے لیے بھی رکھی جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں