لندن:برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کا کہنا ہے کہ مانچسٹرحملے کے بعد برطانیہ میں کسی بھی وقت اگلا حملہ ہوسکتا ہے۔
تفصیلات کےمطابق مانچسٹر کنسرٹ میں داعش کی جانب سے خودکش بم دھماکے کے بعد خطرے کی سطح بلند کرکے شدید ترین کردی گئی ہے۔
برطانوی حکومت نے مزید دہشت گرد حملوں کی روک تھام کرنے کےلیے’آپریشن ٹیمپرر‘ شروع کردیا ہے۔
برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کا کہنا ہے مانچسٹر کنسرٹ میں خودکش حملے کےبعد تمام اہم عمارتوں کی نگرانی کے لیے فوج تعینات کی جارہی ہے۔
خیال رہےکہ برطانیہ میں سیکوریٹی ہائی الرٹ کا فیصلہ گزشتہ روز ایک خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس میں داعش کی جانب سے مزید حملوں کی دھمکی بطورِخاص زیرِبحث آئی تھی۔
داعش نے مانچسٹر خودکش بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ یورپی ممالک خود کو مستقبل میں ایسے مزید حملوں کےلیے تیاررکھیں۔
مانچسٹر دھماکا، حملہ آور کی شناخت سلمان عابدی کے نام سے ہوگئی
یاد رہےکہ برطانیہ کے میوزیکل کنسرٹ کے باہر ہونے والے خود کش حملہ آور کی شناخت سلمان عابدی کے نام سے ہوئی تھی۔
مانچسٹر ایرینا میں خودکش دھماکہ‘22افراد ہلاک‘59 زخمی
واضح رہےکہ مانچسٹر ایرینا میں کنسرٹ کے دوران ہونے والےخود کش دھماکے کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 59 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔