تازہ ترین

دنیا کا پہلا روبوٹک پولیس مین

دبئی: دنیا کے پہلے روبوٹک پولیس مین نے کام شروع کردیا۔ روبوٹ نے دبئی میں سیکیورٹی کے حوالے سے جاری گلف ایکسپو کے تینوں دن کامیابی سے اپنے فرائض انجام دیے۔

روبوٹ پولیس مین فلمی کہانیوں سے نکل کر حقیقی کردار بن گیا۔ دبئی میں جاری 3 روزہ سیکیورٹی کانفرنس کے دوران روبو کوپ نے اپنے فرائض بخوبی انجام دیے۔

پہیوں پر چلتا 100 کلو وزنی روبوٹ نہ صرف خوشی، غم، تکلیف اور دیگر انسانی جذبات کو سمجھ سکتا ہے بلکہ کسی بھی پریشانی کی صورت میں پولیس ہیڈ کوارٹر سے رابطہ کر کے صورتحال کو کنٹرول میں کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔

روبوٹ انگریزی اور عربی کے علاوہ مزید 4 زبانوں میں بھی مہارت رکھتا ہے۔

دبئی پولیس کا ہدف ہے کہ سنہ 2030 تک کم از کم 25 فیصد سیکیورٹی فورس روبوٹس پر مشتمل ہو جائے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -