اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ملک بھر کے بینک تین روز تک بند رہیں‌ گے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زکوۃ کٹوتی کے سلسلے میں 29 مئی بروز پیر کو ملک بھر میں بینک کی تعطیل کا اعلان کیا ہے جب کہ 27 مئی اور 28 مئی کو بالترتیب ہفتہ اور اتوار کو تعطیلات معمول کے مطابق ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے بینک 27 مئی سے 29 مئی تک بند رہیں گے کیوں کہ 27 اور 28 کو معمول کی ہفتہ واری تعطیللات ہوں گی جب کہ 29 مئی بہ روز پیر کو زکوۃ کی کٹوتی کے سلسلے میں بینک کی تعطیل ہو گی جس کی وجہ سے مسلسل تین دن تک بینکس میں پبلک ڈیلنگ نہیں ہوں گی۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رمضان المبارک میں بینکوں کے اوقات کااعلان کردیا ہے جس کے تحت ملک بھر میں پیر تا جمعرات بینک صبح آٹھ سے 2 بجے تک بلا تعطل کھلیں گے جب کہ جمعہ کوبینک کے اوقات صبح آٹھ بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک ہوں گے۔

خیال رہے کہ رمضان المبارک مہینے میں جہاں روزہ رکھ جسم کی زکوۃ دی جا تی ہے اسی طرح اپنے مال کے مخصوص اور طے شدہ حصے سے غرباء کی اعانت کی جاتی ہے اس حوالے سے حومتی سطح پر بنک اکاؤنٹس سے زکوۃ کی کتوتی کی جاتی ہے جس کے لیے یکم رمضان کو بینک میں پبلک ڈیلنگ بند رکھی جاتی ہے۔

یہ پڑھیں: رواں برس کے لیے زکوٰة کا نصاب مقرر کردیا گیا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں