اشتہار

کویت: منشیات اسمگل کرنے والا کبوترگرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کویت سٹی: کویت میں کبوتر سے منشیات اسمگل کرانے کی کوشش پولیس نے ناکام بناتے ہوئے کبوترکو منزل مقصود تک پہنچنے سے قبل ہی پکڑ لیا۔

تفصیلات کے مطابق کویت پولیس کے ہاتھوں ایسا کبوتر لگا ہے جس کے ساتھ نشے کی گولیوں سے بھری تھیلی باندھی گئی تھیں اوراسے خاص مقام تک پہنچنے کی ٹریننگ بھی دی گئی تھی تاہم کبوترمنزل پر پہنچنے سے پہلے پولیس کی گرفت میں آگیا۔


Pigeon Carrying Nearly 200 Ecstasy Pills Caught… by arynews

- Advertisement -

ابتدائی طورپرپولیس نے کبوترکوپکڑ کرکے چڑیا گھر کے مخصوص حصے میں منتقل کردیا ہے جب کہ منشیات کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اوراس حوالے سے کبوترکی خرید و فروخت کرنے والوں سے تفتیش کی جا رہی ہے جب کہ شہر میں کبوتربازی کے شوقین افراد کا ڈیٹا بھی جمع کیا گیا ہے۔

کویت سٹی پولیس کا کہنا ہے کہ اپنی نوعیت کے اس منفرد کیس کی ہرپہلو سے تحقیقات کررہے ہیں اورجلد ہی ملزمان تک پہنچ جائیں گے جس کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جن کی رپورٹ کی روشنی میں اقدام اٹھائے جائیں گے۔

خیال رہے کہ منشیات فروشی کے حوالے سے کویت میں سخت قوانین رائج ہیں اور منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث مجرموں اور گروہوں کو سخت سے سخت سزائیں دی جاتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں