اشتہار

بھارت، گائے کی خرید وفروخت پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : مودی سرکار نے نئے حکم نامے کے تحت بھارت میں گائے کو ذبح کرنے کی غرض سے خرید و فروخت پرپابندی عائد کردی ہے۔

یوں تو بھارت کے کئی ریاستوں میں گائے کو ذبح کرنے پر پہلے ہی پابندی عائد ہے تاہم مودی سرکار نے ایک اور قدم آگے بڑھتے ہوئے پورے ملک میں گائے کی خرید وفروخت پر ہی پابندی عائد کردی ہے۔

گزشتہ روز وزارتِ ماحولیات کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق گوشت کے حصول کے لیے گائے کی خرید و فروخت پر پابندی بھارتی آئین کی شق برائے جانوروں پر ظلم اور تشدد کے تحت لگائی گئی ہے۔

- Advertisement -

اعلامیہ کے مطابق گائے منڈی کی انتظامی کمیٹی کے ایک سیکرٹری اس بات کی یقین دہانی کرائیں گے کہ بازار میں گائے کی خرید و فروخت نہ ہوسکے اور اگر ایسا ہوا تو منڈی کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انڈین میڈیا کے مطابق بھارت کے 84 فیصد ریاستوں میں گائے کے ذبح پر پہلے ہی پابندی عائد ہے جب کہ بھارت کی آبادی کا کثیر حصہ انہی علاقوں میں رہتی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق گائے کی خرید و فروخت کی صرف اس صورت میں ہی اجازت ہوگئی جب فروخت کنندہ اور خریدار اپنے دستاویزات اور سیل رسید اس حلف نامے کے ساتھ گائے کو ذبح نہیں کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں