تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی نماز تراویح کا آغاز

ریاض: سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے بعد پہلی تراویح کی نماز ادا کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کے کئی ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آتے ہی ماہ صیام کا آغاز ہوگیا، امسال بھی مسلمانوں کی بڑی تعداد نے مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ ماہ صیام کو خوش آمدید کیا۔

جن ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز ہوا وہاں مساجد میں پہلی تراویح کا اہتمام کیا جارہا ہے، مکہ مکرمۃ کی مسجد الحرام میں مسلمانوں کی کثیر تعداد نے پہلی نمازِ تراویح میں شرکت کی۔ اسی طرح مسجد نبوی میں بھی مدینے کے رہائشیوں کی بڑی تعداد نے صلوۃ التراویح کی نماز ادا کی۔

مسجد الحرام میں نماز تروایح کا سب سے بڑا اجتماع جاری ہے جہاں مقامی افراد کے علاوہ دنیا بھر سے ہزاروں مسلمان نماز ادا کرنے میں مصروف ہیں۔

براہ راست دیکھیں

Comments

- Advertisement -