لاہور : پاکستانی کرکٹربلال ارشاد نے ایک روزہ ڈومیسٹک میچ میں ٹرپل سنچری داغ کر نئی تاریخ رقم کردی۔
تفصیلات کےمطابق انٹر کلب کرکٹ چیمپیئن شپ میں شکارپور سے تعلق رکھنے والے کلب کرکٹر نے ایک روزہ میچ میں ناقابل شکست ٹرپل سنچری بنا کر نئی تاریخ رقم کردی۔
فضل محمود نیشنل کلب کرکٹ چیمپئن شپ میں 26 سالہ پاکستانی کھلاڑی بلال ارشاد ایک روزہ کرکٹ میں ٹرپل سنچری بنا کر پاکستان کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
اوپنر بلال ارشاد نے شہید عالم بخش کرکٹ کلب کی جانب سے الرحمان کلب کے خلاف 175 گیندوں پر 42 چوکوں اور 9 چھکوں سمیت 320 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
چیمپیئنز ٹرافی جیت کر قوم کو عید کا تحفہ دیں گے‘ سرفرازاحمد
بلال ارشاد کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں صرف 2 وکٹ پر 556 رنز بنائے جس کے جواب میں الرحمان کلب کی ٹیم 32 اوورز میں 145 رنز پرڈھیرہو گئی۔
واضح رہےکہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے بلال ارشاد کو ٹرپل سنچری بنانے پر مبارک باد بھی دی۔
Kudos to Bilal Irshad who just became the first triple centurion of Fazal Mahmood National Club Cricket Championship by scoring 320 runs pic.twitter.com/3OYLbMmgim
— PCB Official (@TheRealPCB) May 24, 2017