اشتہار

برطانوی پولیس نےمانچسٹرحملہ آور کی نئی تصویرجاری کردی

اشتہار

حیرت انگیز

مانچسٹر: برطانوی پولیس نے مانچسٹر ارينا کے خود کش حملہ آور سلمان عبیدی کی سی سی ٹی وی میں قید تصاویر جاری کر دی ہے۔

تفصیلات کےمطابق برطانوی پولیس نے مانچسٹرحملے کے بعد سے شدت پسند جرائم کے شبے میں 14 مقامات کی تلاشی لی گئی اور اب تک 11 افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ عبیدی کی شناخت پیر کو حملے کے دو گھنٹے بعد ہی کر لی گئی تھی۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ عبیدی کی جاری کردہ تصویر پیر کی شام کی ہے یا کہیں اور سے لی گئی ہے۔

- Advertisement -

برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے ملک بھر میں دہشت گردی کے خطرے کی سطح کوسنگین سے کم کر کےشدید کر دیا ہے۔


مانچسٹر خودکش حملہ آور کے والد اور چھوٹا بھائی لیبیا سے گرفتار


گریٹر مانچیسٹر پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حملہ آور کی 18 مئی کے بعد کی حرکتوں کی معلومات دیں کیونکہ پولیس کے مطابق عبیدی اسی دن برطانیہ واپس آیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات تیزی سے آگے کی سمت بڑھ رہی ہیں اور سینکڑوں پولیس ملازم گریٹر مانچیسٹر کی حفاظت کے لیے تعینات ہیں۔

واضح رہےکہ پولیس کا کہنا ہے کہ عبیدی آخری بار اپنے سٹی سینٹر والے فلیٹ میں گیاتھا۔ ممکن ہے ارينا کے لیے نکلنے سے پہلے انہوں نے وہاں حملے کی آخری تیاری کی ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں