تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

رمضان کے ابتدائی 15 دن موسم گرم اور خشک رہے گا

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کی ہے کہ رمضان المبارک کے پہلے پندرہ دنوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ رمضان کے ابتدائی پندرہ دن سورج ملک کے بیشتر علاقوں میں آگ برسائے گا تاہم آخری 15روز قبل ازمون سون بارشوں کی وجہ سے موسم خوشگوار ہوجائے گا۔

محکمہ موسمیات کے ترجمان ڈاکٹر محمد حنیف نے بتایا کہ رمضان المبارک کے پہلے پندرہ دنوں میں ملک کے تقریباً80فیصد علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا تاہم آخری پندرہ دنوں میں بارشوں کے دو یا تین سلسلوں سے درجہ حرارت میں کمی آئیگی جس سے روزہ داروں کو سہولت حاصل ہوگی۔


سب سے بڑے خطرے کے لیے سب سے کم رقم


لاہور،فیصل آباد، سرگودھا،گوجرانولہ،ساہیوال، ملتان،ڈی جی خان، بہاولپور، ڈی آئی خان، پشاور، بنوں،سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد،حید رآباد،میر پور خاص،سبی اور نصیر آباد ڈویژن) میں شدید گرمی پڑے گی۔تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت تربت، سبی 52،جیکب آباد51، لاڑکانہ50، دادو،سکھر،موہنجودڑو 49، نورپورتھل، بہاولنگر، رحیم یار خان، بھکر، کوٹ ادو میں48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

- Advertisement -