جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ملک بھر میں یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت 2 روپے 10 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 3 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔

اوگرا ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ 80 پیسہ فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری 30 مئی کو وزارت خزانہ کو ارسال کی جائے گی۔

- Advertisement -

وزارتِ خزانہ کی جانب سے اوگرا کی سفارش پر عمل کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے یا کمی کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

پڑھیں: ماہ اپریل، پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ

واضح رہے ایک ماہ قبل  وفاقی وزیر خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے یٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 1، 1 روپے اضافے جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں