ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش،موسم خوشگوار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سخت گرمی میں روزہ گزارنے والوں پر قدرت مہربان ہوگئی، پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش اور آندھی نے موسم خوشگوار کردیا۔

بھر شدید گرمی کے بعد بادلوں کا تحفہ پنجاب کے مختلف شہروں میں برسات نے موسم خوشگوار کردیا، میانوالی میں شام ڈھلے گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ بارش نے حبس کا زور توڑ ڈالا، سیالکوٹ شہر اور گردونواح میں بھی تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، گرمی سے مرجھائے چہرے کھل اٹھے۔

جہلم شہر اور گردو نواح میں بھی بادل جم کر برسے، فیصل آباد اور لاہور میں پارہ چالیس سے اوپر جانے کے بعد تیز آندھی نے موسم خوشگوار کردیا میرپور آزاد کشمیر میں بھی موسم نے کروٹ لی اور تیزبارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی، جس سے گرمی کی شدت میں کمی آئی اور موسم نہایت خوشگوار ہوگیا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہیگا۔ تاہم شام میں بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ سورج سوا نیزے پر رہے گا، لاہورسےحیدرآباد تک پارہ ہائی رہے گا، گرمی کی یہ لہر دو سے تین روز تک برقرار رہے گی جبکہ آزاد کشمیر اسلام آباد راولپنڈی اور مری سمیت بالائی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں