جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

تحریک انصاف کا مریم نواز کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے وزیر اعظم کی بیٹی مریم نواز کے خلاف قانونی جنگ کی تیاری کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے مریم نواز کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، نعیم الحق نے مریم نواز کے نوٹس کا جواب دینے کیلئے معروف وکیل ڈاکٹر بابر اعوان سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں اپنا وکیل مقرر کیا۔

اس موقع پر نعیم الحق کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو اسی ہفتے نوٹس جاری کیا اور مریم نوازسے ڈان لیکس کی رپورٹ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا، مریم نواز کے خلاف قانونی جنگ لڑوں گا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں : مریم نوازڈان لیکس میں مکمل طور پر ملوث ہیں، نعیم الحق


یاد رہے اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا تھا کہ مریم نوازڈان لیکس میں مکمل طور پر ملوث ہیں، مریم نواز معافی مانگیں یا10ارب کا لیگل نوٹس واپس لیں۔

نعیم الحق نے کہا کہ ڈان لیکس وزیراعظم کی خواہش پر شروع ہوئی ، مجھے پتہ چلا ہے نوازشریف خود ڈان لیکس میں ملوث ہیں، ڈان لیکس کی رپورٹ شائع کی جائے، میرے دعویٰ غلط ثابت ہوا تو سیاست چھوڑ دوں گا۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے نعیم الحق کو ایک ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیجا تھا کہ وہ ڈان لیکس میں ملوث نہیں ہیں، نوٹس میں کہا گیا تھا کہ نعیم الحق جھوٹ بولنے پر معافی مانگیں ورنہ قانونی کارروائی کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں