جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

بھارتی آرمی چیف کا بیان قابل مذمت ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے بھاتی آرمی چیف کا کشمیریوں کو بطور ڈھال استعمال کرنے کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر تحریک شروع ہوچکی۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں نفیس زکریا نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا کشمیریوں کو انسانی ڈھال بنانے کا بیان قابل مذمت اور ظالمانہ ہے، پاکستان ایسے بیان کی دو ٹوک الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

نفیس زکریا نے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیم نے بھی بھارتی آرمی چیف کے بیان کو ظالمانہ قرار دے دیا ہے، بھارت کے ریاستی طاقت کے استعمال کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر تحریک شروع ہوچکی۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی وجہ سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے، اقوام متحدہ، انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیر کی صورتحال پر توجہ مبذول کریں۔

پڑھیں: مقبوضہ وادی میں تیسرے روز بھی شٹر ڈاؤن ہڑتال

گمشدہ کرنل( ر) حبیب کے معاملے پر دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ موجودہ معلومات کو مدنظر رکھ کر بھارتی حکومت سے رابطہ کیا اور متعلقہ معلومات فراہم کرنے کی درخواست کی اور بھارتی ہائی کمیشن کو نوٹس بھجوایا ہے،کرنل(ر) حبیب کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

یاد رہے دو روز قبل برہان مظفر وانی کے قریبی ساتھی کی شہادت کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں حالات کشیدہ ہیں، بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر نہتے کشمیری مظاہرین پر گولیاں برسائی جارہی ہیں اور وادی میں جزوی طور پر ٹیلی فون اور سوشل میڈیا پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں