ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

دنیا کے مہنگے ترین فٹبالر کی مسجد نبوی میں افطاری

اشتہار

حیرت انگیز

مدینہ منورہ: مانچسٹر یونائیٹڈ کے اسٹار فٹ بالر پال پوگبا نے مسجد نبوی ﷺ میں روزہ افطار کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔

فیفا کے مہنگے ترین فٹبالر پوگبا حال ہی میں عمرہ ادا کرنے کے لیے مکہ المکرمہ پہنچے جہاں انہوں نے مقدس ترین مقام کے سامنے کھڑے ہوکر انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی۔

افطاری کی ویڈیو دیکھنے کے لیے اسکرول نیچے کریں

 

Ramadan Kareem Bon Ramadan #makkah #blessed

A post shared by Paul Labile Pogba (@paulpogba) on

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پوگبا عمرہ ادا کرنے کے لیے طواف کررہے ہیں اور اپنے مداحوں کو بتا رہے ہیں کہ وہ اس وقت مقامِ مقدسہ پر موجود ہیں۔

Get ready for the new dab

A post shared by Paul Labile Pogba (@paulpogba) on

عمرہ ادائیگی کے بعد پوگبا نے زیارتوں کا سلسلہ شروع کیا جس کے لیے وہ مدینہ منورہ گئے اور وہاں انہوں نے روزہ افطار کیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روزہ افطار کرنے کے دوران معروف فٹبالر دیگر لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر افطاری کررہے ہیں۔

ویڈیو دیکھیں

یاد رہے فرانس سے تعلق رکھنے والے معروف فٹبالر ’’ پال پوگبا‘‘ کی عمدہ کارکردگی کے باعث یورپا لیگ کپ نے ایونٹ اپنے نام کیا، ٹیم کو فتح دلوانے کے بعد مسلمان فٹبالر مکہ مکرمہ پہنچے جس کا مقصد ماہ رمضان کی مبارک ساعتوں میں اپنے رب کے حضور سجدہ شکر بجا لانا ہے۔

خیال رہے فرانسیسی فٹبالر کو والدہ نے کم عمری میں ہی اسلامی تعلیمات سے متعارف کروایا تھا، جس کے بعد سے وہ شریعتِ محمدی پر عمل پیرا ہیں اور تمام اسلامی ایام کو مذہبی جوش و خروش کے ساتھ مناتے ہیں۔

پال پوگبا اس سے قبل حج بھی ادا کر چکے ہیں اور اپنی روز مرہ زندگی میں بھی اسلام کی زریں تعلیمات پرعمل پیرا نظر آتے ہیں۔

پڑھیں :‌  معروف فٹبالر’’ پال پوگبا‘‘ عمرہ ادائیگی میں مشغول

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں